اے آر وائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں اظہارخیال کرتے ہوئے بریگیڈیئر ریٹائرڈ امتیاز نے کہا کہ بےنظیر بھٹو میں سیاسی بصیرت تھی جب وطن واپس آئیں توانہیں اندازہ ہوا کہ پرویزمشرف نےان سے جومعاہدہ کیا تھا حقیقت اس کے برخلاف ہے جس کی وجہ سے انہوں نے اپنا فیصلہ تبدیل کیا اورچیف جسٹس کی بحالی کے لیےجدوجہد کی جودراصل پرویز مشرف کی سیاسی موت تھی ۔ریٹائرڈ جنرل حمید گل کاکہنا تھا کہ ابو ظہبی میں جو معاہدات ہوئے انہیں منظرعام پرآنا چاہیے۔ معاہدے میں امریکا، برطانیہ، پرویز مشرف اور محترمہ پارٹی تھیں محترمہ بغاوت کا راستہ اختیار کرچکی تھی اس لیے امریکا ان کے قتل میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ کے قتل کی تحقیقات میں حکومت سنجیدہ ہے توجوڈیشل کمیشن قائم کروائے ۔میجر جنرل ریٹائرڈ احسان نے کہاکہ یو این رپورٹ میں جو 18شواہد دیئے گئے ہیں ان میں سے ایک لیا باقی چھوڑ دیئے ۔
۔۔۔۔
/110